فتویٰ نمبر:990
صدقہ کن لوگوں کو دینا چاہیے؟
اریبہ
الجواب حامدة و مصلیة
صدقہ نافلہ مسلمان ہو یا کافر،مال دار ہو یا غریب،سید ہو یا غیر سید اور چاہے ہاشمی ہی ہو،ہر ایک کو دینا جائز ہے۔اس میں زکوة اور صدقات واجبہ کی طرح مصارف کی قید نہیں ہوتی۔
”فاما الصدقة علی وجہ الصلة والتطوع،فلا باس بہ،وکذلک یجوز النفل للغنی۔“(التاتارخانیة،٢|٢٧٥،
من توضع الزکوة فیہ)
”قولہ:وبنی ھاشم و موالیھم،وقال المصنف فی الکافی:وھذا فی الواجبات کالزکوة والنذر والعشر والکفارة،اما التطوع والوقف فیجوز الصرف الیھم۔“(بحر:٢|٢٤٦)
واللہ اعلم بالصواب
بنت شاھد
دارالافتاء،صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر،
١٤رجب،١٤٣٩ھ
١اپریل،٢٠١٨ء
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: