فتویٰ نمبر:555
سوال:کیا روزنامہ “اسلام ”نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیونکہ روزانہ ہم کہتے ہیں کہ نیا اسلام آگیا ہے ۔
الجواب حامداًومصلیاً
روزنامہ “اسلام ”نام رکھنا جائز ہے اور یہ کہنا کہ نیا اسلام آگیا ہے غلط نہیں کیونکہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ نیا مذہبِ اسلام آگیا ہے بلکہ مراد یہ ہو تا ہے کہ وہ اخبار جس کا نام “اسلام ”ہے آ گیا ہے ۔
الدر المختار وحاشية ابن عا بدين (رد المحتار) – (6 / 418)
وَلَوْ كَنَّى ابْنَهُ الصَّغِيرَ بِأَبِي بَكْرٍ وَغَيْرِهِ كَرِهَهُ بَعْضُهُمْ وَعَامَّتُهُمْ لَا يُكْرَهُ لِأَنَّ النَّاسَ يُرِيدُونَ بِهِ التَّفَاؤُلَ تَتَارْخَانِيَّةٌ.
الأشباه والنظائر – حنفي – (1 / 39)
الأمور بمقاصدها