فتویٰ نمبر:683
سوال:رضاعی بہن کی باپ شریک بہن سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ علی احمد، ملتان-
الجواب باسم ملھم الصواب. چوں کہ رضاعی بہن کی باپ شریک بہن سے کوئی حرمت والا رشتہ قائم نہیں ہوتا لہذا اس سے نکاح کرنا جائز ہے-
وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا الدر المختار (3-217)
واللہ اعلم بالصواب-
اہلیہ محمود الحسن
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.
5 جمادی الاولی 1438 ھ. 3-2-2017ء