”رمضان شریف میں امت پر پانچ خصوصی انعام“
“حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ’ سے روایت ہے کہ “حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم”نے فرمایا”کہ رمضان شریف” کے متعلق “میری امت” کو خاص طور پر”پانچ” چیزیں دی گئی ہیں جو پہلی”امتوں”کو نہیں دی گئیں”
1-روزہ دار کے منہ کی بدبو( جو بھوک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے)”اللّٰہ تعالٰی” کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے-
2-“روزہ دار کے لئے دریا کی”مچھلیاں”تک دعائے مغفرت کرتی رہتی ہیں-
3-“روزہ دار”کے لئے “جنت” ہر روز سجائ جاتی ہے٫پھر٫حق تعالیٰ” فرماتے ہیں کہ”قریب ہے کہ “میرے بندے”(دنیا کی) مشقتیں اپنے اوپر سے پھینک کر تیری طرف آئیں-
4-اس ماہ میں سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں کہ وہ “رمضان” میں “ان برائیوں” کی طرف نہیں پہنچ سکتے جن کی طرف” غیر رمضان “میں پہنچ سکتے ہیں-
5-“رمضان المبارک”کی “آخری رات” میں “روزہ داروں” کے لئے” مغفرت” کی جاتی ہے-“صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین” نے عرض کیا کہ”کیا یہ “شبِ قدر”ہے؟ فرمایا”نہیں! بلکہ دستور یہ ہےکہ”مزدور”کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دےدی جاتی ہے-
(یعنی چاند رات کو) (الترغیب والترہیب)
(جاری ہے) حوالہ: تحفہء رمضان
مرسلہ:خولہ بنت سلیمان