رمضان میں نیکی کا ثواب

سوال: رمضان میں ایک نیکی کرے تو ستر نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اگر گناہ کرے تو کیا گناہوں کا معاملہ بھی اسی طرح ہے؟

جواب:رمضان گناہ کرنے پر بھی ایک گناہ ہی لکھا جاتا ہے البتہ اس گناہ کی شناعت اور اس پر پکڑ سخت ہو جاتی ہے۔
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا اَحْسَنَ اَحَدُکُمْ اِسْلَامَہُ فَکُلُّ حَسَنَۃٍ یعْمَلُھَا تُکْتَبُ لَہُ بِعَشْرِ اَمْثَالِھَا اِلٰی سَبْعِ مِائَۃِ ضِعْفٍ وَّکُلُّ سَیئَۃٍ یعْمَلُھَا تُکْتَبُ بِمِثْلِھَا حَتّٰی لَقِیَ اللّٰہُ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
” اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخض (صدق دل اور اخلاص نیت کی بنا پر) اپنے ایمان کو اچھا بنا لیتا ہے تو وہ بھی جو نیک عمل کرتا ہے اس پر اس کے اعمالنامہ میں اس جیسی دس سے لے کر سات سو تک نیکیوں کا زائد اجر لکھا جاتا ہے اور وہ جو برا عمل کرتا ہے اس پر اس کے نامہ اعمال میں اس ایک ہی عمل کا گناہ لکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے۔” (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

واللہ اعلم

مفتی نوید صاحب
 

اپنا تبصرہ بھیجیں