قربانی نہ کرنے کا وبال:
ارشاد نبوی ﷺہے: ’’جس کے پاس گنجائش ہو (یعنی قربانی کا نصاب ہو) اور پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔‘‘(الترغیب والترہیب: ۲/۱۰۰)
اس حدیث کی وجہ سے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اس کے قائل ہوئے کہ قربانی سنت ہی نہیں واجب بھی ہے۔