قربانی کس پر واجب ہے؟
جو شخص درج ذیل کوائف کا حامل ہو اس پر قربانی واجب ہے۔ ان میں سے کوئی ایک بات بھی کم ہو تو قربانی واجب نہ ہوگی:
1-وہ مسلمان ہو، غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں۔
2- وہ عاقل ہو، پاگل پر قربانی واجب نہیں۔
3- وہ بالغ ہو، نابالغ پر قربانی واجب نہیں۔
4- وہ مقیم ہو ، شرعی مسافر پر قربانی واجب نہیں۔
5-قربانی کے ایام(یعنی دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے بارہ ذوالحجہ کی مغرب تک کے عرصے) میں اس کے پاس قرضوں کو الگ کرنے کے بعد 613 گرام چاندی کی مالیت کے برابر اثاثے مہیا ہوں۔