سوال: قرآن میں تحریف کو درست ماننا، اگر عام مسلمان بھی کرے تو کیا حکم ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق
اگر واقعی میں کوئی شخص قرآن کی آیات کا انکار کرتا ہے اور قرآن میں تحریف کا قائل ہے تو اس صورت میں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔ اس پہ لازم ہو گا کہ وہ نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اگر شادی شدہ ہے تو توبہ اور تجدید ایمان کے بعد اس کا نکاح دوبارہ پڑھایا جائے گا۔
“ویکفر إذا أنکر آیةً من القرآن”. ( البحر الرائق : باب أحکام المرتدین : 5/205)
“أنکر آیةً من القرآن کفر”. ( شرح الفقه الأکبر لملا علي القاری ص: 167)
فقط-واللہ الموفق