فتویٰ نمبر:247
سوال: ایک موٹر سائیکل نقد میں 40 ہزار کی ہے اور وہ آدمی 50 ہزار کی قسطوں پر فرخت کرتا ہے اور وہ یہ شرط لگاتا ہے ۔ یہ موٹر سائیکل 2 سال بعد ہزار کی ہی مجھے ضرورت کرنی ہوگی کیا یہ جائز ہے ۔
جواب : قسطوں پر خرید وفروخت جائز ہے ، بشرطیکہ اس میں کوئی شرط فاسد نہ ہو۔ سوال میں مذکورہ صورت میں یہ شرط کہ موٹر سائیکل 2 سال بعد مجھے ہی واپس کرنا ہوگی شرط فاسد ہونے کی وجہ سے معاملہ فاسد ہوگیا اس لیے یہ بیع جائز نہیں۔ البتہ صرف وعدہ کرلے تو جائز ہے ۔
“فلما بد فی کون الشرط مفسدا یبیع ” ( بحرالرائق :16/14)