قراء ت کی واجب مقدار
سورہ فاتحہ کے بعد کم سے کم تین چھوٹی آیات یا ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو پڑھنا واجب ہے۔
فرض کی پہلی دو رکعتوں میں الحمد کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے،اگر کوئی پہلی رکعتوں میں فقط الحمد پڑھے،سورۃ نہ ملائے یا الحمد بھی نہ پڑھے تو آخری رکعتوں میں الحمد کے ساتھ سورت ملانامستحب ہے،پھر اگر قصداً ایسا کیا ہے تو دوبارہ نماز پڑھے اور اگر بھول کر کیا ہو تو سجدہ سہو کرلے۔