تمام ساتھی کام اخلاصِ نیت اور دو رکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کر شروع کریں۔
- اکابر سے پہلے اس کام کے انسٹراکچر کی منظوری کرائی جائے، تاکہ خامیاں دور ہوجائیں اور اکابر کی دعائیں اور ان کی برکات سمیٹی جاسکیں۔
- پہلے الفاظ کی فہرست بنالی جائے گی، ساتھ ساتھ کام ہوتا رہے گا۔ الفاظ اور مواد دونوں میں اضافہ وترمیم جاری رہے گی۔
- اکابر کےاردو فتاوی کو ماخذ بنایا جائے گا!
- جن مسائل کا اکابر کے فتاوی میں ذکر نہیں ان میں چوٹی کے معتبر عربی فتاوی سے تحقیق کرکے دارالعلوم کراچی، جامعۃ الرشید، جامعہ اشرفیہ اور دارالعلوم دیوبندسے تصدیق ومراجعت کی جائے گی۔
- کوئی ایک بھی مسئلہ غلط ہوا تو پورے کام کا امیج خراب ہوگا، اس لیے تمام رفقائے کار انتہائی احتیاط کے ساتھ کام کریں گے۔
- اردو فتاوی جن سے مدد لی جائے گی:
امدادالفتاوی، امدادالاحکام، امدادالمفتیین، فتاوی عثمانی، فتاوی دارالعلوم زکریا، فتاوی دارالعلوم دیوبند، عزیزالفتاوی، فتاوی محمودیہ، جواہرالفقہ، احسن الفتاوی،جواہرالفتاوی، فقہی مقالات، فقہی مباحث، قاموس الفقہ۔
عربی فتاوی جن سے مددلی جائے گی:
مبسوط سرخسی، بدائع الصنائع، الفتاوی الہندیہ،الفتاوی الشامیہ، اللباب فی شرح الکتاب، مجلۃ الاحکام العدلیۃ، شرح مجلۃ الاحکام، فقہ البیوع، بحوث فی قضایا فقہیۃ معاصرۃ، الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ
- ثقیل اردو سے بچا جائے گا۔آسان اردو میں مواد تحریر کیا جائے گا۔
- حوالہ کے بغیر کوئی مسئلہ نہ لکھا جائے۔
- مفتیٰ بہ قول پر اکتفا کیا جائے گا۔
- جن مسائل میں بنوری ٹاؤن اور دارالعلوم کا اختلاف ہو، وہاں صرف دونوں کی آرا نقل کردی جائیں گی۔
- جہاں اکابر کے فتاوی میں اختلاف ہو وہاں بھی صرف آرا نقل کردی جائیں گی،ہاں! قول اکثر کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔
- جدید مسائل پر زیادہ توجہ دی جائے گی، متبادل حل پیش کیے جائیں گے۔
- اردو فتاوی کا صرف صفحہ نمبر نقل کیا جائے۔
- جدید انگریزی اصطلاحات بھی بقدرِضرورت شامل کی جائیں۔
- مسائل کی تحقیق کے لیے شاملہ،مکنون اور گوگل سے مدد لی جائے۔
- ہر دوسرے ہفتے میں اتوار والے دن مشاورت ہوگی ، جس میں تما م ساتھی لازمی شریک ہوں گے۔
- رفقائے کار کوایک حرف پر رہتے ہوئے جس موضوع پر آسانی سے کام ہوسکے ،کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
- عربی الفاظ کو اردو کی طرف محول کیا جائےاور تفصیل اردو میں کی جائے ،وہی لفظ جب عربی میں آئے تو صرف حوالہ پر اکتفا کیا جائے۔
- عربی حوالے میں مقصودی عبارت لگائی جائے ۔طوالت سے بچاجائے۔
- ویب سائٹ پر یہ مواد شائع کیا جائے گا، تاکہ امت مسلمہ اس کام سے استفادہ کرسکے۔
- ہر ساتھی اپنا لکھا ہوا مواد دوسرے ساتھیوں کو دکھائے،دوسرا ساتھی اس میں مفید اضافے بھی کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجاویزونصائح
ازاکابرمفتیان کرام