پرافٹ کی نیت سے سونا خریدنے کا حکم

فتویٰ نمبر:5059

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

اگر سونا پرافٹ کی نیت سے خریدیں تو جائز ہے؟

کیا اس زمرے میں (ڈالر کی ذخیرہ اندوزی) سونا بھی شامل ہے؟

اگر نیت یہ ہو کہ پیسہ محفوظ رہے گا، وقت ضروت پاکستان روپے میں چینج کروا کے استعمال میں لے آئیں گے 

یہ تو جائز ہوگا؟

الجواب حامدا ومصلیا

سونا پرافٹ کی نیت سے خرید کر رکھنا جائز ہے؛ کیونکہ ذخیرہ اندوزی صرف اسی صورت میں ناجائز ہے جب اس کی وجہ سے لوگوں کو ضرر پہنچے، اگر ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے لوگوں کو کوئی ضرر نہ پہنچے تو ذخیرہ اندوزی کرنا جائز ہے۔

سونا پرافٹ کی نیت سے خریدکرںرکھنے سے نہ تو کسی شخص کا نقصان ہے نہ ملکی معیشت پر اس کا کوئی اثر پڑتا ہے، جبکہ ڈالر اس نیت سے خرید کر رکھنے سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے، اس لیے ڈالر اس نیت سے خرید کر رکھنا جائز نہیں۔

لہذا صورت مسئولہ میں اس نیت سے سونا خرید کر رکھنا کہ جب ضرورت پڑے گی تو پاکستانی روپے میں تبدیل کروا لیا جائے گا ، جائز ہے۔ 

وإن اشتری في ذلك المصر وحبسه ولا یضر بأهل المصر لا بأس به”.

(کذا في التاتارخانیة.

عالمگیري، کتاب البیوع، الباب العشرون في البیاعات المکروهة، فصل في الاحتکار، زکریا قدیم ۳/ ۲۱۳، جدید ۳/ ۲۰۰، درمختار مع الشامي، کتاب الحظر والإباحة، فصل في البیع، کراچی ۶/ ۳۹۸، زکریا ۹/ ۵۷۱، مجمع الأنہر، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/ ۲۱۳، تاتارخانیۃ زکریا ۹/ ۴۱۴، رقم: ۱۳۷۵۴)

“ویکرہ الاحتکار في أقوات الآدمیین والبہائم إذا کان ذلك في بلد یضر الاحتکار بأهله، وکذلك التلقي، فأما إذا کان لا یضر فلا بأس به”.

(هدایة، کتاب الکراهیة، فصل في البیع، أشرفی دیوبند ۴/ ۴۷۰، البحرالرائق، زکریا دیوبند ۸/ ۳۷۰، کوئٹہ ۸/ ۲۰۱، مجمع الأنهر، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/ ۲۱۳، شامي، کتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، کراچی ۶/ ۳۹۸، زکریا ۹/ ۵۷۱، تاتارخانیة، زکریا ۹/ ۴۱۴، رقم: ۱۳۷۵۴)

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 8/7/1440

عیسوی تاریخ: 15/3/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں