پرافٹ کی نیت سے ڈالر خریدنے کا حکم

فتوی نمبر: 5055

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام عليكم!ڈالر خریدنا جائز ہے، اگر نیت پرافٹ کی ہو؟

الجواب حامدا ومصلیا

وعلیکم السلام!

موجودہ صورت حال میں ڈالر خرید کر اس انتظار میں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع اٹھایا جائے ملک کے ساتھ بے وفائی کے علاوہ احتکار (ذخیرہ اندوزی) ہونے کی وجہ سے شرعا وہ گناہ بھی ہے جس میں ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

“ما أَفَاء اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الأَغْنِيَاء مِنكُمْ”.

(الحشر : 7)

“عن النبي صلى الله عليه وسلم: الجالب مرزوق والمحتكر ملعون”.

(سنن ابن ماجه: ٢١٥٣ )

“عن معمر بن عبد الله، عن رسول الله ﷺ قال: لا يحتكِرُ إِلاَّ خاطِئٌ”.

( مسلم: ١٦٠٥)

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 21/1/1441

عیسوی تاریخ: 20/9/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں