سوال: جمعرات کے دن حضور ﷺ روزہ رکھتے تھے اور پیر والے دن بھی روزہ رکھتے تھے ۔ مجھے اس کی وجہ معلوم کرنی ہے کہ آپ ﷺ کیوں روزہ رکھتے تھے ۔
جواب : حضور ﷺ پیر اور جمعرات کے دن اس لیے روزہ رکھتے تھے کہ ان دونوں دنوں میں امت کے اعمال اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں تو اللہ کے نبی ﷺ اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ میرے اعمال بارگاہ الٰہی میں پیش ہوں اور میں روزے کی حالت میں ہوں ۔
حدیث شریف میں ہے : تعرض الاعمال یوم الاثنین والخمیس فاحب ان یعرض اعمالی وانا صائم ” ( مشکوۃ شریف )
ایک اور حدیث میں آپ ﷺ نے پیر کے دن اس لیے روزہ رکھتا ہوں کیونکہ یہ دن میری پیدائش کا دن ہے اور اسی دن مجھ پروحی نازل ہوئی پس اللہ کے نبی ﷺ ان دونوں نعمتوں کے شکرانہ کے طور پر پیر کے دن روزہ رکھتے تھے ۔
” فیہ ولدت وفیہ انزل علی ” ( مشکوۃ شریف )