فتویٰ نمبر:588
سوال:کیا پتنگ بازی کی طرح پتنگوں کا کاروبار بھی ناجائز اور حرام ہے؟
جواب:بسنت کے موقع پر پتنگ اڑانا یا اس کا کاروبار کرنا حرام بلکہ ایمان کو خطرے میں ڈالنےوالے عمل ہیں اور آج کل اس کے علاوہ دوسرے دنوں میں بھی اس کا اڑانا یا کاروبار کرنا درست نہیں۔ اس سے بسنت کو تقویت ملتی ہے ۔ یہ فساق کا شعار بنتا جارہا ہے ۔ نیز وقت ، پیسہ ، وسائل اور قیمتی جانوں کا ضیاع اس کی لازمی خرابیاں ہیں ۔