فتویٰ نمبر:5078
سوال: صدقہ فطر پنیر کے حساب سے بھی دیا جاتا ہے؟
والسلام
جواب: صدقۃ الفطر کسی بھی غذائی جنس یا قیمت والی چیز یا رقم سے ادا کیا جاسکتا ہے۔
پنیر بھی غذا ہے باقی کھانے کی اشیاء کی طرح اس سے بھی صدقہ فطر دیا جا سکتا ہے۔ اس کی مقدار ایک صاع یعنی ساڑھے تین کلو ہو گی۔
“حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن زيد بن اسلم، عن عياض بن عبد الله بن سعد بن ابي سرح العامري، انه سمع ابا سعيد الخدري رضي الله عنه، يقول:” كنا نخرج زكاة الفطر صاعا من طعام او صاعا من شعير او صاعا من تمر او صاعا من اقط او صاعا من زبيب”
{بخاری: ۱۵۰۶}
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم فطرہ کی زکوٰۃ ایک گیہوں یا ایک صاع جَو یا ایک صاع کھجور یا ایک صاع پنیر یا ایک صاع زبیب ۔(خشک انگور) نکالا کرتے تھے۔
اس حدیث میں واضح طور پہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے پنیر کی مقدار ایک صاع بتائی ہے۔
فتاوی قاسمیہ میں ہے:
” صدقۂ فطر میں اگر گیہوں ، جو وغیرہ کے بجائے نصف صاع گندم کی قیمت کے بقدر چاول دیاجائے یا اس کی قیمت دی جائے جو نصف صاع کی قیمت کے برابر ہے ، تو جائز اور درست ہے ۔”
{فتاوی قاسمیہ: ۱۱/۶۲۲}
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ: 25 صفر 1441
عیسوی تاریخ:25 اکتوبر 2019
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: