فتویٰ نمبر:700
سوال – آج کل کم از کم حق مہر کتنا ہو پاکستانی کرنسی میں؟
الجواب بعون الملک الوھاب.
مہر کی کم از کم مقدار دس درہم ہے جو وزن میں مفتی شفیع رحمۃاللہ علیہ کے نذدیک 30.618 گرام اور مفتی رشید احمد رحمۃاللہ علیہ کی تحقیق کے مطابق34.02 گرام چاندی بنتی ہے اور سونے چاندی کی قیمت آئے دن بدلتی رہتی ہے لہذا جب مہر مقرر کرنا ہو تو اس وقت کسی صراف سے اس وقت کی قیمت معلوم کر کے مذکورہ بالا چاندی کے دونوں اوزان میں سے کسی ایک وزن کی قیمت مہر کی کم از کم مقدار ہو گی اتنی یا اس سے زائد رقم یا اس قیمت کی کوئی چیز مہر کے طور پر مقرر کرنی چاہیے-اور احتیاط دوسرے قول (34.02گرام) پر عمل کرنے میں ہے-
آج بتاریخ 31-10-2016 چاندی کی قیمت 60.7666 روپے فی گرام ہے اس حساب سے30.618 گرام کی قیمت1861 روپے اور34.02 گرام کی قیمت تقریبا 2068پاکستانی روپے بنتی ہے لہذا پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے مہر کی کم از کم مقدار آج1861 روپے یا2068روپے ہے-
“عن الشعبی عن علی: لا مھر اقل من عشرۃ دراھم” (السنن الکبری للبیھقی، 7-393).
وکذا فی “المصنف لابن شیبہ”(9-133).
“وامابیان ادنی مقدار الذی یصلح مھرا فادناہ عشرۃ دراھم و اما قیمۃ عشرۃ دراھم” ( البدائع الصنائع، 2-275).
واللہ اعلم بالصواب-
بنت محمد اقبال.
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.
31-10-2016