سوال: زید پینٹر ہے یعنی رنگائی کا کام کرتا ہے اکثر ہاتھ پاؤں پر پینٹ لگا ہوتا ہے تو آیا اس حالت میں زید کا وضو ہوجاتا ہے یا کہ بغیر پینٹ ہٹائے زید کا وضو نہیں ہوجاتا ۔ فتاویٰ حقانیہ 504 دوم میں ہے البتہ اگر بدن کے کسی ایسے حصہ پر جسکا دھونا ضروری ہو جیسے لکڑی والا رنگ ( پینٹ ) لگ گیا ہو تو اس سے تہہ بن جانے کی وجہ سے پانی کا پہنچانا ممکن نہیں اس لیے اس کا ہٹانا ضروری ہے اور اسکی موجودگی میں وضو بھی درست نہیں ۔
فتویٰ نمبر:42
جواب : جس رنگ کی تہہ جمی ہو اسے ہٹائے بغیر وضو درست نہیں ہوتا۔ فتاویٰ حقانیہ کا مسئلہ درست ہے ۔ آپ وضو کرنے سے پہلے تھنر سے رنگ چھڑالیا کریں ۔