فتویٰ نمبر:407
سوال: میری بڑی بہن کی عمر 60سال ہے ان کے شوہر ذہنی معذور ہوگئے ہیں جن کی عمر 75 سال ہے یہ عموماً پیشاب وغیرہ بستر پر کردیتے ہیں ، کبھی کھڑے ہو کر کمرے میں ہی کردیتے ہیں ۔ بیت الخلاء میں لوٹے میں پیشاب بھر کر اسے کمرے میں ڈال دیتے ہیں یہیں پچھلے دنوں جب انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی اور میری بہن نے انہیں روکا تو انہوں نے غصے میں طلاق دے دی اس طرح ذہنی معذور میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجائے گی ۔
جواب: اس صؤرت میں طلاق واقع نہیں ہوئی ۔
قال العلامۃ الشامی :” فالذی ینبغی التعویل علیہ فی المدھوش ونحوہ ، انا طاوۃ بغلبۃ الخلل فی اقوالہ وافعالہ الخارجۃ عن عادتہ ، وکذا یقال فیمن اختل عقلہ ، لکنر، او لمرض او لمعصیۃ فاجابۃ، فما دام فی حال غلبۃ الخلل فی الاقوال والافعال ، لا تعتبر اقوالہ ، وان کان یعلمھا ، ویریدھا
ء لان ھذہا لمعرفۃ والا رادۃ غیر معتبرۃ بالعدم حصولھا عن ادراک صحیح ، کم لا تعتبر من الصبی العاقل ” (شامیۃ :2/463 رشیدیہ)