فتویٰ نمبر:19
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامداومصلیا ً
شوہر کا اپنے بیوی کی شرمگاہ کو چومنا، چوسنا یا اس پر زبا ن لگانا اسی طرح بیوی کا شوہر کی شرمگاہ کومنہ میں لینا اور چومنا مکروہ اور ناپسندیدہ ہےاور ناپسندیدہ ہے ، اور اگر گندگی اور نجاست لگی ہوئی ہو جیسا کہ عموماً ایسے موقع پر ہوتا ہی ہے تو گندگی کو منہ میں لینا جائز نہیں ہے لہذا اس سے اجتناب کرنا لازم ہے، اور اگر نجاست نہ ہوتو بھی شرف انسانی کے خلاف ہے کہ جس زبان ومنہ سے اللہ جل شانہ کا ذکر کیا جاتا ہے اس کو ایسے کاموں میں استعمال کیاجائے ۔( ماخذہ التبویب 1364/1 )
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی