فتویٰ نمبر:5060
سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نان اسٹک (non stick ) برتن استعمال کرنا کیسا ہے
سنا ہے کہ نان اسٹک برتنوں میں حرام جانور کی چربی استعمال کر رہے ہیں اس کئے ان برتنوں میں کھانا پکانے سے منع کیا جا رہا ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟
نیز یہ بھی بتادیں اگر صحیح ہے اس کا استعمال تو کون سی کمپنی کا استعمال کرنا چاہئیے؟
الجواب حامدا و مصليا
و علیکم السلام!
نان اسٹک برتن Polytetrafluoroethylene (PTFE) نامی کیمیائی مرکب کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ مرکب جمادات سے بنتا ہے، جو کہ ہر حال میں پاک ہیں، خنزیر یا دیگر جانوروں کی چربی کا اس مرکب میں قطعا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ لھذا نان اسٹک برتن کا استعمال درست ہے۔ [۱]، [۲]
برتن لیتے وقت کمپنی کا معیار سامنے رکھا جائے۔ اس بارے میں دکاندار آپ کو بہتر مشورہ دے سکےگا۔
▪ [۱] جمادات سب پاک اور حلال ہیں۔ (اصلی بہشتی زیور، حصہ نہم، ص ۶۵۴)
▪ [۲] https://en.wikipedia.org/wiki/Polytetrafluoroethylene
فقط ۔ واللہ اعلم
قمری تاریخ: ۲۳ صفر المظفر ۱۴۴۱
شمسی تاریخ: ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: