سوال: بچے کی پیدائش کے بعد عورت کب تک پاک ہوجاتی ہے؟
فتویٰ نمبر:97
جواب:بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے اسے’’ نفاس کاخون‘‘کہا جاتا ہے اور اس کی کم سے کم کوئی مدت نہیں البتہ زیادہ سے زیادہ چالیس دن کی مدت ہے،اگر کسی عورت کو چالیس دن کے بعد بھی خون آئے تو وہ نفاس کا خون نہ ہوگا بلکہ استحاضہ کہلائے گا، اور نفاس کا حکم حیض والا ہے یعنی جب تک نفاس کا خون آئے گا تو اس میں نمازیں معاف ہیں،روزے رکھنا اور قرآن کو چھونا جائز نہیں اور روزوں کی قضاء پاک ہونے کے بعد کی جائے گی، وغیرہ وغیرہ۔
والنفاس: هو الدم الخارج عقيب الولادة والدم الذي تراه الحامل وما تره المرأة في حال ولادتها قبل خروج الولد استحاضة
وأقل النفاس لا حد له وأكثره أربعون يوما وما زاد على ذلك فهو استحاضة وإذا تجاوز الدم الأربعين وقد كانت هذه المرأة ولدت قبل ذلك ولها عادة في النفاس ردت إلى أيام عادتها وإن لم لها عادة فابتدأ نفاسها أربعون يوما
واللہ تعالی اعلم بالصواب