میں نے نیا گھر لیا ہے میں شفٹ ہونے سے پہلے اس میں یس شریف کا ختم کروانا چاہتی ہوں عزیز رشتہ دار اور سہیلیوں وغیرہ کو بلا کر کیا میرا یہ عمل درست ہوگا؟
مہوش دبئی
الجواب بعون الملک الوھاب
گھرکی خیروبرکت کے لیے قرآن/ یس کاختم کروانا جائز اوردرست ہے لیکن اس میں چند باتوں کا لحاظ کرنا ضروری ہے
١.جو لوگ بھی ختم میں شریک ہوں ان کا مقصد رضائے الٰہی ہو
٢.تلاوت صحیح کی جائے تلفظ غلط نہ پڑھا جائے
(آپ کے مسائل اور ان کا حل ٢٤٩/٤)
الأصل فى هذا الباب أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة،أو صوما،او صدقة أو غيرها عند اهل السنه والجماعه
(الهدايه ،كتاب الحج ٢٩٦/١)
والله سبحانه وتعالى أعلم
بنت سعيد الرحمن
صفه اسلامك ريسرچ سینٹر
٥ جمادى الثانية ١٤٣٩ھ
٢٢فرورى٢٠١٨ء