﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۵۶﴾
سوال:- نقلی پلکیں اور کلر لینس لگانے کا شریعت میں کیا حکم ہے ؟
سائلہ: حفصہ
جواب :- (1)نقلی پلکیں اگر کسی انسان اور خنزیر کے بالوں سے نہ بنی ہوں تو لگانا جائز ہے بشرطیکہ کسی کو دھوکا دینا مقصود نہ ہو۔ البتہ وضو اور غسل کے وقت ان کو ہٹانا ضروری ہے۔
(2) کلر لینس لگانے میں کوئی حرج نہيں بشرطیکہ کسی کو دھوکہ دینا مقصود نہ ہواور آنکھوں کے لیے نقصان دہ بھی نہ ہوں ۔ وضو اور غسل میں ان کااتارناضروری نہیں۔
مافی “الأشباه والنظائر لابن نجیم” (٢٥٢/١)
الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على عدم الإباحة ۔۔۔
فقط والله تعالیٰ اعلم
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب صحیح
مفتی انس عفی اللہ عنہ
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب الصحیح
مفتی طلحہ ہاشم صاحب
رفیق دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی