نا مکمل یا بوسیدہ میت کا کفن
اگر انسان کا کوئی عضو یا آدھا جسم بغیر سر کے پایا جائے تو اس کو بھی کسی کپڑے میں لپیٹ دینا کافی ہے، البتہ اگر آدھے جسم کے ساتھ سر بھی ہو یاجسم کا آدھے سے زیادہ حصہ ہو اگر چہ سر نہ ہو تو ان دونوں صورتوں میں کفن مسنون دینا چاہیے۔
کسی انسان کی قبر کھل جائے یا اور کسی وجہ سے اس کی لاش باہر نکل آئے اور کفن کے بغیر ہو تو اس کو بھی مسنون کفن دینا چاہیے، بشرطیکہ وہ لاش پھٹی نہ ہو اور اگر پھٹ گئی ہو تو کسی کپڑے میں لپیٹ دینا کافی ہے،مسنون کفن کی ضرورت نہیں۔