فتویٰ نمبر:687
سوال:کیانامحرم لڑکایالڑکی ایک دوسرے کاجھوٹاپانی یاکھاناکھاسکتے ہیں یانہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
نا محرم کاایک دوسرے کاجھوٹاکھاناپینا جب کہ معلوم ہو کہ یہ نا محرم کا جھوٹا ہے فتنے کے اندیشے کی وجہ سے مکروہ ہے۔
حضرت مولانامحمدیوسف لدھیانوی شہیدرحمہ اللہ لکھتے ہیں:
’’میاں بیوی کاجھوٹاکھاناپیناجائزہے،اورمحرم مردوں اورعورتوں کابھی کھاناپیناجائزہے،اجنبی مردوں ‘عورتوں کا جھوٹاکھاناپینافتنے کے اندیشے کی بناپرمکروہ ہے‘‘۔
واللہ اعلم بالصواب
اہلیہ محمود الحسن
صفہ آن لائن کورسز
4جمادی الاخری 1438 ھ
4 مارچ 2017 ء