سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین اگر نماز میں کوئی شخص بلا ضرورت یاپھر کسی بیماری کی وجہ سے کھنکھارے تو کیا نماز درست ہوگی یا ٹوٹ جائیگی ؟
جواب : نماز میں بلا ضرورت کھنکھنانے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک آدھا حرف پسپا ہوجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے البتہ لاچاری اور مجبوری کے وقت کھنکھنارنا درست ہے نماز نہیں ٹوٹتی ( بہشتی زیور : 2/130 بحوالہ شرح البدایہ :1/120)