سوال: جنازہ آگیا ہو اور اچانک سے ایک آدمی کا وضو ٹوٹ گیا اس کو خطرہ ہے کہ اگر وضو کرنے جائیگا تو جنازہ نکل جائیگا آیا یہ شخص تیمم کرسکتا ہے یانہیں ؟
فتویٰ نمبر:121
جواب: جنازہ آچکا ہو اور اچانک سے ایک آدمی کا وضو ٹوٹ گیا اس کو خطرہ ہے اگروضو کرنے جائیگا تو جنازہ نکل جائیگا تو ایسا شخص تیمم کرسکتا ہے
جیسا کہ “اللباب ” میں ہے
فخاف ان اشتغل بالطھارۃ ان تفوتہ صلاۃ الجنازۃ فلہ ان تیمم ویصلی ۔
ترجمہ: ڈر ہو اگر وضو کریگا تو اس کی نماز جنازہ فوت ہوجائیگی تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ تیمم کرلے اور نماز پڑھے۔” ( اللباب ” صفحہ مکتبۃ البشریٰ )