نماز عشاء میں سورۃ ملک کی قرات

فتویٰ نمبر:870

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

نماز عشاء کے بعد سورۃ ملک پڑھنی چاہیے. اگر ہم عشاء کی نماز میں ہی سورۃ ملک کی تلاوت کرلیں تو کیا یہ ٹھیک ہے. یا ہمیں عشاء کی نماز کے بعد دوبارہ اس سورۃ کی تلاوت کرنا ہوگی.

والسلام

سائل کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

دونوں صورتیں درست ہیں۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ جس نے ہر رات تبارک الذی بیدہ الملک پڑھی تو اللہ تعالی اس کی وجہ سے اسے عذاب قبر سے نجات دے گا ، ہم اس سورت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں المانعۃ یعنی عذاب قبر سے بچاؤ کرنے والی سورۃ کہتے تھے۔۔۔

(رواه النسائي  المعجم الكبير ، للامام أبو القاسم سليمان بن أحمد المعروف الطبراني)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت یعقوب

قمری تاریخ:۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹

عیسوی تاریخ: ۱۶ اگست ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں