سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
معلمہ جی، بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے اچھے اور متقی اور نیک اور اللہ سے ڈرنے والے ازواج کے لیے کوئی اثر انگیز دعا یا وظیفہ بتا دیں۔
جزاکم اللہ خیرا
الجواب باسم ملھم الصواب
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
متقی اور نیک رشتوں کے لیے لڑکا یا لڑکی کثرت سے اور خصوصاً پنجوقتہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:
رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا
ترجمہ: اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا (سورۃ الفرقان، آیت ۷۴) (۱)
(ملفوظات ناصح الأمت، حضرت مولانا ابرار الحق کلیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ)
نیز نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔ (۲)
(1) ملفوظات ناصح الأمت، حضرت مولانا ابرار الحق کلیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
(2) (آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)
فقط واللہ اعلم