فتویٰ نمبر:4046
سوال:تین (3 )مہینے کی بچی کا انتقال ہوگیا تھا اس کی پیدائش پر اس کی نانی نے اس کو سونے کا سکہ دیا تھا تو اب اس کا کیا حکم ہے؟
والسلام
الجواب حامداو مصليا
بچی کی پیدائش پر سونے کا سکہ اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی بچی کو دیا گیا ہے ان سب کی قیمت لگائی جائے گی اور پھر اس کو وارثوں کے درمیان شرعی طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔جس کی تفصیل جاننے کے لیے بچی کے والدین اگر والدین نہ تو بہن بھائی اور دوسرے وارثین کے متعلق ضروری وضاحت بتا کر دوبارہ پوچھ لیں۔
البتہ اگر سونے کے سکے کو کوئی اپنی ملکیت میں رکھنا چاہتا ہے تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے ۔بشرطیکہ تمام ورثاء راضی ہوں۔(۱)
(۱)فقد روی عن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ أنہ صالح تماضر الاشجعیۃ امرأۃ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ علی ثمانین الف دینار عن ربع ثمنھا ترکہ زوجھا لانھا کانت احدی اربع زوجات بحضرۃ الصحابۃ ، فلم ینکر علیہ احد، فکان اجماعاً( رواہ سعید بن منصور بسند صحیح، اعلاء السنن: ۳۸/۶۱)
فقط
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:1جمادی الاخریٰ1440ھ
عیسوی تاریخ:8جنوری 2019ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: