فتویٰ نمبر:2051
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
السلام علیکم !
کسی نے سوال کیا کہ کیا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ جو بچے بلوغ سے قبل انتقال کر جاتے سیدھے جنت میں جاتے اور کہ ان کا کوئی حساب کتاب نہ ہوگا؟
اور مزید یہ کہ حساب کے قابل ہونے میں صرف جسمانی بلوغ معتبر ہے یا ایسے بچے سے بھی حساب لیا جائے گا جو سمجھ دار ہے، مگر ابھی جسمانی طور پر بالغ نہیں۔
والسلام
الجواب حامداو مصليا
وعلیکم السلام!
اس سوال کے دو جزو ہیں پہلا یہ کہ بچے بلوغت سے پہلے انتقال کر جاتے ہیں ان کا حساب کتاب اور جنت میں داخلہ۔ اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو بچے بلوغت سے پہلے پہلے انتقال کرجائیں وہ جنت میں جائیں گے۔ یہ اللہ پاک کی طرف سے ان بچوں اور ان کے ماں باپ پہ شفقت ہے ۔ اس کے بعد ان بچوں کی برزخی زندگی کے بارے میں یہ احادیث سے ثابت ہے کہ وہ بچے فوت ہوتے ہی جنت کی نعمتوں میں منتقل کر دیے جاتے ہیں ، ان کی روحیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نگرانی میں ہوتی ہیں۔
“حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ النَّاسِ مُسْلِمٌ يَمُوتُ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنْ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ۔”
{بخاری۱۳۱۹}
مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُقَدِّمُ ثَلاَثَةً مِنْ وَلَدِهَا، إِلَّا كَانَ لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ» فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: وَاثْنَتَيْنِ؟ فَقَالَ: «وَاثْنَتَيْنِ۔ (بخاری:101)
2.دوسرے جزو کے بارے میں شریعت میں یہی حکم ہے کہ جسمانی بلوغت کا اعتبار کیا جائے گا اور اگر بلوغت کے کوئی آثار ظاہر نہیں ہوئے تو لڑکا اور لڑکی دونوں پندرہ سال پورے ہونے پر بالغ شمار ہوں گے۔
فی الھندیہ :
“بلوغ الغلام بالاحتلام و الاحبال او انزال و الجاریۃ بالاحتلام او حیض او حبل کذا فی المختار و السن الذی یحکم ببلوغ الغلام و الجاریۃ اذا انتھا الیہ خمس عشرۃ سنۃ عند ابو یوسف و محمد رحمھا اللہ تعالی و ھو روایۃ عن ابی حنیفۃ رحمۃ اللہ تعالی و علیہ الفتوی۔”
{ج۵/۶۱}
و فی البحر الرائق: و یفتی بالبلوغ فیھما بخمسۃ عشر سنۃ۔”
{ج۸/۸۳}
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ؛۹ربیع الثانی ١٤٤٠ھ
عیسوی تاریخ:۱۶ دسمبر ٢٠١٨ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: