سوال:اسلام علیکم!
سنا ہے کہ نامحرم کے دیکھنے سے عورت کی نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور اگر ہم کسی اور کے گھر میں ہوں اور نامحرم کی غیر موجودگی میں نماز ادا کر رہے ہوں لیکن نہ چاہتے ہوئے سامنا ہوجائے تب بھی ٹوٹ جاتی ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
اگر عورت غیر محرم کے سامنے نماز پڑھے تو اس کی نماز درست ہو جائے گی، لیکن عورتوں کو چاہیے کہ وہ غیر محرم کے سامنے نماز نہ پڑھیں، اگر مجبوری ہو تو پڑھ سکتی ہیں۔ لیکن ایسی حالت میں عورت کو اپنا پردے کا خیال رکھنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فعَنْ عَبْدِ اللَّهِ – بن مسعود – ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: صَلَاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا، وَصَلَاتُهَا فِي مَخْدَعِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا”. (سنن أبي داود: 1/ 156)
فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب