مصیبت میں موت کی دعا کرنا

سوال:اگر کوئی مصیبت میں ہو تو کیا اس کی موت کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

حیدر، کراچی-

فتویٰ نمبر :25

جواب:مصیبت کے وقت موت کی تمنا کرنا ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی شخص دعا کرنا ہی چاہے تو یہ دعاکرے:” اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندہ رہنا میرے لیے باعث خیر ہو، اور وفات دے دے اگر وفات ہی میں میرے لیے بھلائی ہو-“

“یکرہ تمنی الموت لغضب أو ضیق عیش وفي صحیح مسلم: لا یتمنین أحدکم الموت لضر نزل بہ فإن کان لابد متمنیاً فلیقل: اللہم أحیني ماکنت الحیاة خیراً لي وتوفني إذا کانت الوفاة خیراً لي

( فتاوی شامی 9-401)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز

2-1-2018

14-4-2018

اپنا تبصرہ بھیجیں