ملحدین کے بنیادی مآخذ

الحاد (تیرہویں قسط)

تمام ملحدین کا باقاعدہ لٹریچر بھی انٹرنیٹ پر موجودہے، جس میں نظریہ ارتقاءکے علاوہ جان کوز کی ایک کتاب بھی ہے جس کا نام “ملحدین کی مقدس کتاب” ہے۔اس کے علاوہ وہ مرتدین جو اسلام چھوڑ کر ملحد ہوئے، ان کے کچھ خاص آئیڈیل بھی ہیں۔آئیڈیل ان معنوں میں کہ یہ ان لوگوں سے استفادہ کرتے ہیں ۔

پاک و ہند کے ملحد(سابقہ مسلمان)اسلامی تاریخ میں سے خصوصی طور پر دورِ جاہلیت کے شاعرامیہ بن ابی ا لصلت ، چھٹی صدی ہجری کے مشہور فلسفی اورمتکلم ابنِ رشد، ماضی قریب کے سرسید احمد خان، نیاز فتح پوری اور موجودہ زمانے کے پاکستانی مفکرجاوید غامدی، مشہور سیکولر تاریخ دان پروفیسر مبارک علی اور مصری ملحد ادیب طٰہٰ حسین کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ خصوصاً عرب ملحدین اسلام کے رد کے لیےامیہ بن ا بی الصلت کے کلام اور طٰہٰ حسین کی کتاب “فی الشعر الجاہلی” کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، جس میں اس نے اسلام اور عربوں کی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کیا ہے۔

الحادی چینل:

لٹریچر کے علاوہ انٹرنیٹ پرملحدین کا ایک ویڈیو چینل بھی ہے۔ اس الحادی چینل کا نام Channel Chakooniہے جس کا آغاز2006ءمیں ہوا۔ اس چینل سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 80000 تک پہنچ چکی ہے۔ اس چینل پر اظہار خیال کرنے والے بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ مذاہب کی کوئی حقیقت نہیں یہ خیالی داستانیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں