محرم الحرام میں 113 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے پورا سال اچھا گزرتاہے ا س کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو جو لوگ 113 مرتبہ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے اس بارے میں ” جواھر الفقہ ” میں لکھا ہے :
” جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو مرتبہ (113) مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا۔” ( جواھر الفقہ :2/187)