سوال: موزوں پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب:اس کا طریقه یه هے که پاوں کے اوپر کے حصے پر مسح کیا جائگا نیچے کے حصے پر نهیں کیا جائے گا.
اور ہاتھ کی تین انگلیوں سے پاؤں کی انگلیوں کی جانب سے کهینچا جائے گا اور کهینچتے کهینچتے پنڈلی تک لے جایا جائے گا.
اور ہاتھ کی انگلیوں سے تین انگلیوں کی مقدار کهینچنا فرض هے.
والله اعلم بالصواب
عن علی قال لو کان الدین بالرای لکان اسفل الخف اولی بالمسح من اعلاه وقد رایت رسول الله صلی الله علیه وسلم یمسح علی ظاهر خفیه.
ابوداود شریف:باب کیف المسح ص24 نمبر162
اس حدیث سے معلوم ہوا که پاؤں کے اوپر مسح کرنا ضروری ہےاور جس حدیث میں پاؤں کے نیچے مسح کرنے کا ذکر ہے اس کا جواب یه ہوگا که وه فضیلت کے طور پر ہے
عن جابر قال رسول الله صلی الله علیه وسلم بیده هکذا من اطراف الاصابع الی اصل الساق و خطط بالاصابع
ابن ماجه:باب فی مسح اعلی الخف واسفله ص78 نمبر 551
( اس حدیث میں اصابع سے پنڈلی تک کهینچنے کا تذکره هے اور اصابع جمع کا صیغه هے جس کا مطلب یہ ہے کہ کم سے کم تین انگلیاں هوں