موتیے کی وجہ سے آنکھ سے پانی کا نکلنا

فتویٰ نمبر:5080

سوال: السلام علیکم! موتیے کی وجہ سے آنکھ سے جو پانی نکلتا ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

موتیے کی وجہ سے جو آنکھ سے پانی نکلے اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ؛البتہ آنکھ کے اندر کوئی زخم پھنسی ہو اس کی وجہ سے پانی نکلے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔

شامی میں منیہ سے منقول ہے:

”وعن محمد رحمة اللہ علیہ اذا کان فی عینیه رمد وتسیل الدموع منھا امرہ بالوضوء لوقت کل صلاة لانی اخاف ان یکون مایسیل منھا صدیدا فیکون صاحب العذراہ قال فی الفتح وھذا التعلیل یقتضی انه امر استحباب فان الشک والاحتمال لایوجب الکم بالنقض اذا الیقین لا یزول بالشک الخ شامی۔“

(ردالمحتار نواقض الوضوء:١٣٧/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:15 صفر المظفر 1441ھ

عیسوی تاریخ:15/اکتوبر2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں