میراث مناسخہ کاسوال

مرحوم منصور الحق نے 4 کروڑ 10 لاکھ کی جائیداد چھوڑی ہے۔ان کے انتقال کے بعد بیوی کا اور پھر دو بیٹوں کا انتقال ہوا۔دو بیٹے اور ایک بیٹی حیات ہیں۔ایک مرحوم بیٹے کا نام زبور ہے جن کی بیوہ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں حیات ہیں۔دوسرے بیٹے مرحوم کا نام منیر ہے ان کی بھی بیوہ ۔ایک بیٹا اور دو بیٹیاں حیات ہیں۔مسرور مشکور اور عذرا بیٹی حیات ہیں ۔شرعی اعتبار سے جا ئیداد تقسیم فرما دیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

مذکورہ صورت میں مرحوم کی ملکیت میں وفات کے وقت جتنی بھی منقولہ غیر منقولہ اشیاء تھیں ان میں سےسب سے پہلے تجہیز وتکفین کے اخراجات نکالیں جائیں گے ( اگر کسی نےیہ اخراجات بطور احسان کے اپنی طرف سے ادا کردیے ہوں تونکالنے کی ضرورت نہیں )،پھر اگر مرحوم پر اگر کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کی جائے گی ،اس کے بعداگرمرحوم نے غیر وارث کے حق میں کوئی جائز وصیت کی ہو تو تہائی مال سے اس کو جاری کرنے کے بعد تمام جائیدا د ورثاء میں ان کے شرعی حصے کے مطابق تقسیم ہوگی۔جس کا طریقہ کار درج ذیل نقشے میں ملاحظہ کریں :

مورث اعلی منصور الحق ترکہ:41000000

وارث حصہ کسر میں حصہ فیصد میں حصہ ترکہ میں

بیٹا مسرور عصبہ 19.444444 7972222.2222

بیٹا مشکور عصبہ 19.444444 7972222.2222

بیٹا زبور (م) عصبہ 19.444444 7972222.2222

بیٹا منیر(م) عصبہ 19.444444 7972222.2222

بیٹی عذرا عصبہ 9.7222222 3986111.1111

بیوہ(م) 8/1 12.5 5125000

مورث ثانی بیوی ترکہ:5125000

وارث حصہ کسر میں حصہ فیصد میں حصہ ترکہ میں

بیٹا مسرور عصبہ 22.222222 1138888.8888

بیٹا مشکور عصبہ 22.222222 1138888.8888

بیٹا زبور(م) عصبہ 22.222222 1138888.8888

بیٹا منیر(م) عصبہ 22.222222 1138888.8888

بیٹی عذرا عصبہ 11.111111 569444.4444

مورث ثالث زبور ترکہ: 9111111.111

وارث حصہ کسر میں حصہ فیصد میں حصہ ترکہ میں

زبور کا بیٹا عصبہ 43.75 3986111.111

زبور کی بیٹی عصبہ 21.875 1993055.5555

زبور کی بیٹی عصبہ 21.875 1993055.5555

زبور کی بیوہ 8/1 12.5 1138888.8888

مورث رابع منیر ترکہ: 9111111.111

وارث حصہ کسر میں حصہ فیصد میں حصہ ترکہ میں

منیر کا بیٹا عصبہ 43.75 3986111.111

منیر کی بیٹی عصبہ 21.875 1993055.5555

منیر کی بیٹی عصبہ 21.875 1993055.5555

منیر کی بیوہ 8/1 12.5 1138888.8888

الاحیاء حصہ ترکہ میں

بیٹا مسرور 9111111.111

بیٹا مشکور 9111111.111

بیٹی عذرا 4555555.55

زبور کا بیٹا 3986111.111

زبور کی بیٹی 1993055.5555

زبور کی بیٹی 1993055.5555

زبور کی بیوہ 1138888.8888

منیر کا بیٹا 3986111.111

منیر کی بیٹی 1993055.5555

منیر کی بیٹی 1993055.5555

منیر کی بیوہ 1138888.8888

نوٹ:تقسیم میراث کے وقت ہر مورث کے انتقال کے بعد سب سے پہلے حقوق متقدمہ ادا کئے جایئنگے جن کی تفصیل شروع میں ذکر کی گئی ہے اس کے بعد بقیہ مال میراث کی تقسیم ہوگی ۔

واللہ خیر الوارثین
حنظلہ عمیر بن عمیر رشید
نور محمد ریسرچ سینٹر
دھوراجی کراچی
۳/۱۱/۱۴۴۱ھ
2020/6/25ء

اپنا تبصرہ بھیجیں