مہر کی ادائیگی کا وقت

﴾ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۸۲﴿

سوال:-      مہر کی رقم کب دینا ضروری ہے؟

جواب :-       مہر کی ادائیگی معجل(نقد)ہونے کی صورت میں شوہر پر فی الفور واجب ہے اور مؤجل (ادھار)ہونے کی صورت میں جو اجل ( مدت ) طے ہوئی ہے اس وقت تک تاخیر کی گنجائش ہے۔ تاہم اس مدت کے آنے پر اس کا ادا کرنا ہر صورت میں لازم اور ضروری ہے ۔ مہر ادا کیے بغیر شوہر کے انتقال کر جانے کی صورت میں  مہر کی رقم  مرحوم شوہر پر قرض شمار ہوگی اور تدفین کےبعد وراثت کے مال میں  سے دیگر قرضو ں کی طرح پہلے بیوی کا مہر ادا کیا جائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فتاوی قاسمیہ:ج١٣،ص٦٦٧)

اپنا تبصرہ بھیجیں