فتویٰ نمبر:400
سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرم مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر لیا شوہر نے میسج کےذریعے اس کی پاس بیهج دیا میں آپ کو طلاق دیتا ہوں تین مرتبہ یہ الفاظ دہرایا کیا اس شخص کی بیوی کو طلاق واقع ہوگئی
جواب:واضح رہے کہ تحریری طورپراپنی بیوی کو طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے،اوراس تحریرمیں اسٹامپ پیپر ، سادہ کاغذ، میسیج اور وٹس ایپ(WhatsApp) سب برابر ہیں۔ لہذا اگرمیسیج میں تین طلاقیں دی تو تینوں واقع ہوجائیں گی۔
واضح رہےکہ اکٹھی تین یا زیادہ طلاقیں دینا اگرچہ شرعاً گناہ ہےاورحکومت کو اس کے متعلق تعزیری قانون بنانا چاہیے، تاہم قرآن و حدیث اور صحابہ کرام کے فیصلوں کی روشنی میں تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں،نیزامام اعظم امام ابوحنیفہ،امام مالک ،امام شافعی،امام احمدبن حنبل،امام بخاری،امام مسلم الغرض جمہور فقہا ءاورمحدثین کا یہی مسلک ہےاورسعودی حکومت کے مقرر کردہ علماء بورڈ کا بھی یہی مسلک ہے۔
الفتاوى الهندية – (۱ / ۳۷۸)
الكتابة على نوعين مرسومة وغير مرسومة ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب …وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة.
حاشية ابن عابدين – (3 / 246)
الكتابة على نوعين مرسومة وغير مرسومة ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا وهو على وجهين مستبينة وغير مستبينة فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكن فهمه وقراءته ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع وإلا لا وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة…
واللہ تعالی اعلم بالصواب