فتویٰ نمبر:04
سوال: کیا پاکستان میں (Mc Donald ) چکن برگر حلال ہے ؟
جواب : میکڈونلڈ (Mc Donald ) کا چکن بر گر یا گوشت سے بنی ہوئی دیگر اشیاء میں جو گوشت استعمال کیاجاتاہے اگر وہ کسی غیر مسلم ممالک سے درآمد کیاجاتاہے جیسا کہ ظاہر بھی یہی ہے تو جب تک کسی مستند ادارے سے اس بات کی تصدیق اورسر ٹیفیکیٹ نہ مل جائے کہ یہ حلال جانور کا گوشت ہے اور شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیاہے تو اس وقت تک اس کا کھاناجائز نہ ہوگا ۔ صرف کمپنی کی مصنوعات پر حلال کا لیبل لگاہونا کافی نہیں ۔
بحوث فی قضایا فقھیۃ معاصرۃ ۔القاضی محمد تقی العثمانی۔ (363/1 )
وقد ثبت بحدیث عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ ان الاصل فی الحوم الحیوان المنع حتی یثبت خلافہ، ولذلک منع رسول اللہ ﷺ من الصید الذی خالط فیہ کلاب غیر کلاب الصائد ۔۔۔وبھذا یثبت انہ اذا اجتمع فی حیوان وجوہ مبیحۃ ووجوہ محرمۃ ، فالترجیع للوجوہ المحرمۃ وھذا ایضا یدل علی ان الاصل فی اللحوم المنع، حتی یثبت یقینا انہ حلال ، وھذا اصل ذکرہ غیر واحد من الفقھاء ،وکذلک الحکم فی اللحوم المستورۃ فانھا تتاتی فیھا جمیع الوجوہ الاربعۃ المذکورۃ ،ا ماالشھادات المکتوبۃ علی العلب او علی الکرتوتات انھا مذبوحۃ علی الطریقۃ الاسلامیۃ، فقد ثبت بکثیر من البیانات انھا شھادات لا یوثق بھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی
30 ربیع الاول 1435 ھ
یکم فروری 2014