آج کے اس تیز رفتار دور میں انسان کو پنپنے کے لیے جہاں وقت کے تقاضوں کو سمجھنا ضروری ہے وہیں خاصے علم کی بھی ضرورت ہے ۔
آج بزنس کی دنیا میں علم کا حاصل کرنا کامیابی کی راہ میں نمایاں قدم شمار کیاجاتاہے ۔ ویسے بھی آپ کے پاس جتنی زیادہ تعلیم ہوگی ۔کیرئیر کو نکھارنے اور آگے بڑھنے کے اتنے ہی زیادہ مواقع آپ کو ملتے رہیں گے ۔
بزنس فیلڈ میں ایم بی اے گریجویٹ کسی بھی آرگنائزیشن کے لیے قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس لیے کہ وہ اپنے کورس کے درمیان ایسی بہت سی ٹیکنیکس سیکھتا ہے جو اس کی مہارت کو چار چاند لگاتی ہیں۔
آج کے دور میں جہاں جہاں معلومات کی عمر میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے وہیں بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک ایم بی اے گریجویٹ میں انہیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے کیونکہ اس میں مختلف عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور قائدانہ صفات کے جذبے کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے کا ہنر ہوتا ہے ۔
ذیل میں کچھ نکات بتائے جارہے ہیں جو ایم بی اے کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں :
٭ کیرئیر میں نکھار
اگر آپ باصلاحیت ہیں اور اپنے کام میں شوق اور رغبت رکھتے ہیں تو ایم بی اے پروگرام کی بدولت اپنے کام کو نت نئے انداز سے کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتے ہیں نیز تھوڑی سی ٹریننگ کے ذریعے آپ کے کیرئیر کو کامیابی کا پہیہ لگ سکتا ہے جو آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔
٭ آگے بڑھنے کی لگن
اگر آپ اپنی موجود ہ بزنس کی لائن سے مطمئن ہیں اور آگے بڑھنے کے خواہش مند ہیں تو ایم بی اے کی ڈگری آپ کو ٹاپ منیجمنٹ پر لے جانے کا اہم ذریعہ ہے۔
٭ کاروبار کا آغاز
اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن آپ کے پاس آغاز سے کامیابی کا سفر کرنے تک کے لیے تجربہ نہیں تو ایم بی اے کی ڈگری آپ کو ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار کرے گی یہاں تک کہ آپ کو بزنس کو پلان کرنے سے لے کر کامیابی کے ستاروں کو چھونے تک کے طریقے آجائیں گے ۔
٭ مضبوط نیٹ ورک پلان
ایم بی اے کا ایک اہم حصہ مختلف لوگوں سے میل جول ہے۔ آپ ایم بی اے کے دوران ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں جن کا تعلق زندگی مختلف شعبوں سے ہوتا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہوتے جن کا شمار مستقبل میں بزنس کی دنیا کے لیڈروں میں ہوگا اور ان سے تعلق کی بنا پر ایک دن آپ بھی کسی کار پوریشن کو لیڈر کررہے ہوں ۔
٭ بزنس لیڈر کی طرح سوچنا
ا یم بی اے آپ کو بزنس لیڈر کی طرح سوچنا سکھاتی ہے ۔ وہ آپ کو ٹرینڈ کرتی ہے کہ جب بزنس پر پریشان آئیں تو آپ انہیں اپنی مدبرانہ سوچ کے ذریعے کیسے حل کریں گے ۔ بس یہی نہیں بلکہ ایم بی اے آپ کی خامیوں کو دور کر کے اسکلز کو بڑھاتی ہے جو آپ کو ٹیم لیڈر کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
٭نئی مہارتوں کا حصول
ایم بی اے کے ذریعے آپ مارکیٹ ٹرینڈ کو جانتے ہیں اور اس کو سمجھ کر اپنے بزنس میں ان طریقوں کو اپناتے ہیں جن کے ذریعے آپ کا بزنس مارکیٹ میں ایک منفرد پہچان حاصل کر لے اور ایسی پالیسیاں بناتے ہیں جو ایکا دارے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔