سوال: ایک ہفتے کی نمازوں اور روزوں کی بھی وصیت کی ہے۔ جن کا فدیہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔ روزے رمضان کے فوت ہوتےہیں؟
جواب : وتر سمیت ایک دن کی چھ نمازیں ہوتی ہیں ۔ یوں ایک ہفتے کی کل نمازیں بیالیس بنتی ہیں ۔ ایک نماز کا فدیہ احتیاطا ً ستر روپے ہے۔اس حساب سے بیالیس نمازوں کا فدیہ دو ہزار نو سو چالیس روپے (2940/-) بنتے ہیں ۔ا گر مرحوم مرض الوفات میں سر کے اشارے سے نماز پڑھنے کی قدرت رکھتے تھے تب یہ فدیہ بھی ادا کیاجائے ، سر کے اشارے سے بھی نماز پڑھنے کی قدرت نہ تھی تو ان نمازوں کا فدیہ واجب نہیں۔ روزوں کا فدیہ بھی ادا کرنا واجب نہیں،اس لیے کہ مرحوم کو روزے ادا کرنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔