مقروض کو زکوٰۃ دینا
کسی کے پاس کئی ہزار روپے نقد موجود ہیں، لیکن وہ ان کے بقدر یا ان سے بھی زائد کا قرض دار ہے تو اس کو بھی زکوٰۃ دینا درست ہے اور اگر قرضہ اس کے پاس موجود روپے سے کم ہو تو دیکھو قرضہ دے کر کتنے روپے بچتے ہیں، اگر اتنے بچیں جتنے میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے تو اس کو زکوٰۃ دینا درست نہیں اور اگر اس سے کم بچیں تو دینا درست ہے۔