سوال: طواف کے علاوہ دیگر عبادات مناسک حج و عمرہ جیسا کہ سعی، مزدلفہ کے آنے جانے کے لیے وہیل چیئر کے حوالے سے کیا حکم ہے؟ نیز اگر جوڑوں کے درد کی وجہ سے اندیشہ ہو کہ سارے مناسک حج وعمرہ پیدل نہیں ہوسکیں گے تو کون سے عمل کو پیدل کیا جائے اور کون سے عمل کو وہیل چیئر پر کیا جائے؟
سائل: فرقان شاہ
﷽
الجواب حامدا ومصلیا
فریضہ حج عاشقانہ عبادت ہے۔ اس لئے کوئی عذر نہ ہو تو مشقت برداشت کرکے مناسک حج پیدل ادا کئے جائیں ۔اگر اس بات کا خدشہ ہو کہ سارے مناسک حج و عمرہ پیدل نہ ہوسکیں گے تو طواف اور سعی پیدل کرے کیونکہ طواف ااور سعی پیدل اد اکرنا واجب ہے۔بلا عذر وہیل چیئر پر طواف اور سعی کرنے کی صورت میں جب تک مکہ میں ہے اعادہ لازم ہے۔اعادہ نہ کرنے کی صورت میں دم لازم آئے گا ۔بقیہ مناسک حج جیسے رمی جمار(شیطان کو کنکریاں مارنا)،وقوف عرفہ،وقوف مزدلفہ یا زیارات وغیرہ کا سفر بلا عذر بھی وہیل چیئر پر کرنے کی گنجائش ہے۔
فی الدر مع الرد : ۳/۵۴۰ رشیدیه
وواجبہ۔۔۔الطواف۔۔۔(والمشی فیه لمن لیس له عذر) یمنعه
قولہ:(والمشی فیه الخ)فلو ترکه بلا عذر اعاده والا فعلیه دم۔ لان المشی واجب عندنا علی هذا نص المشایخ۔وهو کلام محمدؒ۔وما فی الخانیة من انه افضل تساهل
وفی بدائع الصنائع : ۳/۷۳ قدیمی ۲
ومن واجبات الطواف ان یطوف ماشیا لا راکبا الا من عذر حتی لو طاف راكبا من غیر عذر فعلیه الاعادة ما دام بمكة وان اعاد الی اهله یلزم الدم
وفی غنیة الناسك: ۱۸۵ المصباح
الخامس: المشی فیه للقادر فلو طاف للزیارة۔۔۔او العمرة راكبا او محمولا او زحفا بلا عذر فعلیه الاعادة او الدم وان کان بعذر لاشیئ علیه۔
۔ وفی الدر مع الرد : ۳/۵۴۱
والمشی فیه )فی السعی لمن لیس له عذر كما مر۔قوله:كما مر ای فی الطواف
۔وایضا فی الدر مع الرد: ۳/۶۶۵ رشیدیہ
(او) ترك (السعی) او اکثره او ركب فیه بلا عذر ۔قوله:(بلا عذر) قید للترك والركوب۔قال فی الفتح عن البدائع : وهذا حكم ترك الواجب فی هذا الباب ای: انه ان ترکه بلاعذر لزمه دم وان بعذر فلا شیئ علیه
۔ وفی البدائع : ۳/۸۵ قدیمی
أن السعي بنفسه عند القدرة على المشي، واجب فإذا تركه فقد ترك الواجب من غير عذر فيلزمه الدم كما لو ترك المشي في الطواف من غير عذر
وفی غنیة الناسك: ۲۷۷ ط ادارۃ القرآن
سعی كله او اکثره راكبا او محمولا بلا عذر فعلیه دم ثم لو اعاده ماشیا بعد ما حل وجامع لم یلزمه دم لان السعی غیر موقت
وفی الدر مع الرد : ۳/۶۲۰
أفضل في جمرة الع(وجاز الرمي) كله (راكبا، و) لكنه (في الأولين) أي الأولى والوسطى (ماشيا أفضل) لأنه لا يقف (إلا في الأخيرة) قوله: عبارة المنتقى أخصر، وهي: وجاز الرمي راكبا وغير راكب
وفی البدائع : ۳/۶۴ قدیمی
فهو كينونته (الوقوف) بعرفة في ساعة من هذا الوقت فمتى حصل إتيانها في ساعة من هذا الوقت تأدى فرض الوقوف سواء كان عالما بها، أو جاهلا نائما، أو يقظان مفيقا أو مغمى عليه، وقف بها أو مر، وهو يمشي أو على الدابة أو محمولا
وایضا فی البدائع ۳/۸۸ قدیمی
وأما ركنه (المزدلفة) فكينونته بمزدلفة، سواء كان بفعل نفسه، أو بفعل غيره بأن كان محمولا۔۔۔ لحصوله كائنا بمزدلفة، وإن قل
وایضا فی البدائع ۳/۶۵ قدیمی
والمشي، والسير لا يخلو عن وقفة، وسواء نوى الوقوف أو لم ينو
وفی المبسوط للسرخسی : ۴/۵۹ رشیدیہ
وکذالک ان فعله (السعی) راکبا ۔ فان کان لعذر فلا شیئ علیه وان کان لغیر عذر فعلیه الدم فی الاکثر والصدقةفی الاقل
واللہ اعلم بالصوا ب
محمد عثمان غفرلہ ولوالدیہ
نور محمد ریسرچ سینٹر
دھوراجی کراچی
۱/۲/۱۴۴۱ھ
2019/10/01