مال پر سال گزر گیا اور زکوۃ ادا کرنے سے پہلے سارا مال ضائع ہوگیا
کسی کے مال پر پورا سال گزر گیا لیکن ابھی زکوٰۃادا نہیں کی تھی کہ سارا مال چوری ہوگیا یا اور کسی طرح سے ضائع ہو گیا تو زکوٰۃ معاف ہوگئی۔
سال پورا ہونے کے بعد کسی نے اپنا سارا مال خیرات کردیا تب بھی زکوٰۃ معاف ہوگئی۔ کسی کے پاس دو نصابوں کے جتنے روپے تھے، ایک سال کے بعد اس میں سے ایک نصاب کے بقدر چوری ہوگئے یا خیرات کردیے تو ایک نصاب کی زکوٰۃ معاف ہوگئی، صرف بقیہ ایک کی زکوٰۃ دینا پڑے گی۔
اگر خود اپنا مال کسی کو دے دیا یا اور کسی طرح اپنی مرضی سے خرچ یا ضائع کردیا تو جتنی زکوٰۃ واجب ہوئی تھی وہ معاف نہیں ہوئی، بلکہ دینا پڑے گی۔