فتویٰ نمبر:5023
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
سفید رطوبت کے اخراج کی وجہ سے اگر فرج خارج میں ٹشو پیپر ( چار یا آٹھ تہہ کر کے) رکھ کر نماز ادا کی جاۓ اور نماز کے بعد ٹشو پیپر کے بیرونی طرف نمی ہو تو کیا نماز ادا ہوجاۓ گی؟
٢۔ ایسی صورت میں تلاوت قرآن کریم کر سکتے ہیں؟
٣۔ وضو کا کیا حکم ہے کب تک برقرار رہے گا؟
٤۔ گیس کے مریض کو اگر آگے کی راہ سے ریح خارج ہو تو وضو کا کیا حکم ہے؟
والسلام
الجواب حامداو مصليا
١۔ سفید رطوبت نجس ہوتی ہے جس کا حکم یہ ہے کہ جیسے ہی فرج داخل ( شرمگاہ کے اندرونی حصہ) سے اس کا ایک قطرہ بھی خارج ہو وضو ٹوٹ جاۓ گا۔
سوال میں مذکور صورت میں اگر نماز میں تری محسوس ہوٸی اور نماز کے فورا بعد تری دیکھی تو غالب گمان یہی ہے کہ دوران نماز رطوبت نکلی ہوگی، لہذا نماز واجب الاعادہ ہوگی اور اگر دوران نماز تری کا احساس نہیں ہوا تو جب سے دیکھا ہے اس وقت سے وضو ٹوٹنے کا حکم لگاٸیں گے اور نماز کا اعادہ واجب نہیں ہوگا۔
٢۔ چونکہ انہوں نے ٹشو پیپر فرج خارج میں رکھا تھا اس لیے جب تک رطوبت ٹشو میں آنے کا یقین نہ ہو اس وقت تک اس وضو سے تلاوت کرسکتے ہیں۔
٣۔ جب تک سفید رطوبت خارج نہ ہو اس وقت تک وضو برقرار رہے گا، جیسے ہی رطوبت خارج ہوگی وضو ٹوٹ جاۓگا۔
٤۔ آگے کی راہ سے خارج ہونے والی ہوا سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
( فتاوی عثمانی: ٣٣٣/١)
١۔” والریح الخارجة من الذکر و فرج المرأة لا تنقض الوضو علی الصحیح الا ان تکون المرأة مفضاة فانہ یستحب لھا الوضو۔“
( الجوہرة النیرة: ٨/١)
٢۔” ثم المراد بالخروج من السبیلین مجرد الظھور۔“
(الدر المختار: ١٣٩/١)
فقط۔
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ: ١٤۔٨۔١٤٤٠ھ
عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔٤۔٢٠
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: