سوال : مجھے کافی سالوں سے لیکوریا کی بیماری تھی، علاج کے بعد الحمداللہ اب یہ بیماری ختم ہوگئی ہے لیکن کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے (جو کہ میرا وہم ہے) کہ کچھ گیلا پن ہے، ڈسچارج جیسا) تو میں دوبارہ وضو کروں؟
اور اگر وضو ہو اور میں ہاتھ سے چیک کروں، تھوڑا اندر کی طرف تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ صرف وہم سے کسی بھی چیز کا حکم نہیں لگتا ہے، لہذا صورت مسؤلہ میں صرف وہم کی بنا پر دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں، البتہ اگر واقعۃً لیکوریا نکلا ہو یا ہاتھ سے چیک کرنے کی صورت میں گیلا پن محسوس ہوتو پھر وضو ٹوٹ جاۓ گا۔
____________
حوالہ جات :
1 : قولہ ( احتیاطاً) ای : لاحتمال السیلان وعدمہ فرجع الوجود احتیاطاً بخلاف ما اذا شک فی الحدث لانہ لم یوجد الا مجرد الشک ولا عبرۃ لہ مع الیقین ۰
( الدر المختار مع ردالمحتار : 1/291 )
2.: جب نماز کے اندر وضو ٹوٹنے کا یقین نہ ہو ، نماز ہو جائے گی۔ایسی مریضہ شرمگاہ کے اندر اسفنج رکھ لیا کرے یہ پانی کو جذب کرتا رہے گا،جب تک اسفنج کے اس حصے پر رطوبت نہیں آئے گی جو شرمگاہ کے گول سوراخ سے باہر ہے اس وقت تک وضو نہیں ٹوٹے گا۔
( احسن الفتاوی: 2 / 80)
واللہ اعلم بالصواب
22 ربیع الاول 1444
19 اکتوبر 2022