فتویٰ نمبر:1098
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
سوال:میرے شوہر کو چوٹ لگی اور یاداشت پہ اثر پڑا گھر والوں کے نام بہن بھائیوں کے نام نہیں یاد۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرے شوہر کو معلوم ہو کہ میں ان کی بیوی ہوں، وہ مجھے باجی کہتے ہیں۔ جب بتایا جاتا ہے کہ میرا نام صائمہ ہے پھر بھی وہ مجھے باجی کہتے ہیں۔ کیا ہمارا نکاح فسخ ہو گیا؟
والسلام
سائل کا نام: عبد الغفار
پتا: راولپنڈی پاکستان
الجواب بعون الملک الوھاب
مذکورہ مسئلہ میں شوہر کی یاداشت پہ اثر پڑا۔ یہ جنون میں مبتلا ہے،لہذا اس صورت میں اس کا آپ کو باجی کہہ دینے سے آپ کا ان سے نکاح فسخ نہیں ہو گا۔ آپ اپنے شوہر کی وفادار رہتی ہیں اور ان کی خدمت کرنا چاہتی ہیں تو یقینا یہ ایک قابل تحیسن عمل ہے، اس کے اجر و ثواب کی امید رکھیے ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
” رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم قال الدنیا متاع و خیر متاع الدنیا المراۃ الصالحۃ”۔
{ مسلم ۱۴۶۷}
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:1ربیع الثانی1440
عیسوی تاریخ:8 دسمبر2018
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: